جہلم، لوڈشیڈنگ نہیں، پرانے ٹرانسفارمرز تبدیل کیے جارہے ہیں، آئیسکو

جہلم (طارق مجید کھوکھر) جہلم میں لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی بلکہ تمام پرانے ٹرانسفارمرز تبدیل کیے جارہے ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ انجینئر آئیسکو محمد اسلم خان نے لوڈشیڈنگ کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں چونکہ ٹرانسفارمرز پرانے ہو چکے تھے اور آئے روز وہ خراب رہتے تھے جس سے محکمہ کو

پریشانی ہونے کے ساتھ ساتھ صارفین کو مشکلات کا سامنا تھا جس پر ہم نے اپنے پورے ریجن کا سروے کروا کر صارفین کے لوڈ کے مطابق 150 ٹرانسفارمرز منگوائے اور اس سے قبل جہاں پہلے سو کے وی اے کا ٹرانسفارمر تھا وہاں دو سو کے وی جبکہ جہاں پچاس کا تھا وہاں سو کے وی جہاں پچیس کا تھا وہاں پچاس کے وی کا ٹرانسفارمر لگایا جارہا ہے جبکہ اب تک ہم 86 ٹرانسفارمرز نصب کر چکے ہیں جس کیوجہ سے جب نیا ٹرانسفارمر نصب کرنا ہوتا ہے تو وہاں کا فیڈر وقتی طور پر ٹرانسفارمر کے نصب ہونے تک بند کروا دیا جاتا ہے اس لیے یہ لوڈشیڈنگ نہیں بلکہ صارفین کی سہولت کیلئے تا کہ ان کو محکمہ بجلی فراہم کر سکے کیا جاتا ہے اور صارفین کی خدمت اسی طرح جاری رہے گی۔تا کہ وہ بجلی کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔انہوں نے کہاکہ آئیسکو کے تمام لائن مین، ٹیکنیکل سٹاف اور میٹر ریڈرز اور بل ڈسٹی بیوٹرز کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تمام حفاظتی کٹس فراہم کردی گئی ہیں اور انہیں ہدایت کردی گئی ہے اس پر سختی سے عمل کریں جبکہ اللہ کے فضل و کرم ہمارا کوئی ملازم اور افسر اس کرونا جیسی موذی بیماری میں مبتلا نہیں ہے اور تمام کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔جبکہ صارفین کو بجلی کے بل دینے کیلئے ہم نے یہ سہولت دی ہے کہ وہ تین سو یونٹ تک تین اقساط میں اپنا بل ادا کریں۔جبکہ صارفین سے اپیل ہے کہ موجودہ ملکی معاشی حالات کے مطابق اپنے بل بروقت ادا کرکے ملک کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں اور صارفین جب دفتر میں آئیں تو انہیں حکومت کی طرف سے کرونا سے بچاؤ کیلئے جو ہدایات دی گئی ہیں اس پر عمل کرکے اس کو یقینی بنائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close