لاک ڈائون میں نرمی کرتے ہی کورو نا کی دوسری خطرناک لہر آنے کا امکان ، خبردار کر دیا گیا

جدہ(پی این آئی)دنیا کے کئی ممالک نے اپنے کچھ علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز اور ہلاکتوں کی شرح میں کمی کے بعد وہاں عائد پابندیوں اور لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کرنا شروع کر دیا ہے۔خلیجی چینل کے مطابق اردن اور سعودی عرب نے رمضان کے دوران کچھ علاقوں میں کرفیو کے اوقات میں کمی کا اعلان کیا

ہے جبکہ ابوظہبی میں بھی مالز کو دوبارہ کھولنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔تاہم حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر پابندیوں میں اسی طرح نرمی کی جاتی رہی تو اس وبا کی دوسری لہر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس کے 26 لاکھ سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ اس وبا سے اب تک ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ لگ بھگ سوا سات لاکھ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔عمان میں جمعرات کو کورونا وائرس کے 102 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کل متاثرہ افراد کی تعداد 1،716 ہوگئی ہے۔دوسری طرف غزہ کی عدالت نے قرنطینہ مرکز سے فرار ہونے پر ایک فلسطینی شخص کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔سپین کی وزارت صحت نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس سے 440 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 157 ہوگئی ہے۔فلپائن کی وزارت صحت نے ملک میں کورونا وائرس سے مزید 16 ہلاکتوں اور 271 نئے کیسز کی تصدیق کی ہے۔کویت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے مزید 55 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 498 ہوگئی ہے۔سوڈان میں کورونا وائرس کے 22 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد مریضوں کی کل تعداد 162 تک پہنچ گئی ہے۔دبئی شاپنگ مالز کھولنے سمیت لاک ڈاؤن کے قوانین پر نظرثانی کر رہا ہے۔جرمنی کی حکومت نے کورو نا وائرس سے پیدا ہونے والے بحران کے پیش نظر جمعرات کو 10.8 بلین ڈالر کے معاشی پیکج کا اعلان کیا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ایک انسانی بحران ہے جو کہ تیزی سے انسانی حقوق کا بحران بنتا جا رہا ہے۔تھائی لینڈ میں جمعرات کو مزید 13 افراد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے جبکہ ایک 78 سالہ خاتون کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جنہیں دیگر بیماریاں بھی لاحق تھیں۔جاپان کے مغربی شہر ناگاساکی میں لنگر انداز اطالوی کروز شپ میں عملے کے 50 ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں