روئے زمین پر کورونا مریض 26لاکھ سےبڑھ گئے، ہلاکتیں ایک لاکھ 82ہزار سے زائد

نیو یارک(پی این آئی)دنیا بھرمیں عالمگیر وبا کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 26 لاکھ 8 ہزار 463 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے کرہ ارض پر اب تک ایک لاکھ 82 ہزار 115 افراد انتقال کر چکے ہیں۔ عالمی اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کے 7 لاکھ 13 ہزار 830 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

امریکا میں کورونا سے مزید 831 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد اس ملک میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 46 ہزار 149 ہوگئی ہے۔ امریکا میں کورونا کے مزید 10 ہزار 648 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد وہاں کیسز کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 29 ہزار 392 ہو گئی ہے۔ ادھر یورپی ملک اسپین میں بھی کورونا سے مزید 435 اموات ہوچکی ہیں جس کے بعد وہاں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 717 ہوگئی ہے۔اسپین میں مزید 4 ہزار 211 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد وہاں مجموعی تعداد 2 لاکھ 8 ہزار 389 ہوگئی ہے۔اٹلی میں کورونا سے مزید 437 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 85 تک پہنچ گئی ہے۔ اٹلی میں کورونا کے 3370 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی مریضوں کی تعداد 1 لاکھ87 ہزار 327 ہوگئی ہے۔ فرانس میں کورونا سے مزید 544 ہلاکتیں ہوئیں اور 1827 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ فرانسیسی ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 340 ہوگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 59 ہزار 877 ہوگئی ہے۔اسی کے پڑوسی ملک جرمنی میں کورونا سے مزید 79 ہلاکتیں ہوگئیں۔ جرمنی میں اب تک مجموعی طور پر 5 ہزار 165 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 49 ہزار 401 ہوگئی۔برطانیہ میں کورونا سے مزید 763 ہلاکتیں، مجموعی تعداد 18 ہزار 100 ہوگئی ہے، جبکہ 1 لاکھ 33 ہزار 495 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close