پاکستان نے مشکل گھڑی میں ترکی، سعودی عرب،اٹلی اور امریکا کو بڑی امداد دینے کا فیصلہ کر لیا، کورونا وائرس کے علاج میں موثر ترین دواان ممالک کو برآمد کرنے کااعلان

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان نے مشکل وقت میں کام آنے والے دوست ممالک کا مشکل گھڑی میں ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا، وفاقی کابینہ نے 4 وزراء کی مخالفت کے باوجود کلوروکوئن برآمد کرنے کی منظوری دے دی، وزراء نے کہا وافر سٹاک کے باوجود بھی وباء پھیلنے سے ملیریا کی دوا کم پڑسکتی ہے، حکومت نے

سعودی عرب کو 10 لاکھ ، ترکی 5 لاکھ، اٹلی5 لاکھ اورامریکہ کو ایک ملین کلوروکوئن کی گولیاں برآمد کی جائیں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کورونا وائرس کی موجود صورتحال اور اس سے نمٹنے کیلئے ملیریا کی دوائی کلوروکوئن کے موجود ذخیرے کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو کلوروکوئن کے ذخیرے اور مستقبل میں استعمال پربریفنگ دی گئی۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پاکستان میں کلوروکوئن کا وافر سٹاک موجود ہے۔اجلاس میں چار وزراء اسد عمر، شفقت محمود، شیخ رشید اور شیریں مزاری نے دوائی برآمد کرنے کی مخالفت کی کہ وافر سٹاک کے باوجود بھی کمی ہوسکتی ہے۔ لیکن کابینہ نے اس کے باوجود ایکسپورٹ کی مںطوری دے دی۔ کیونکہ ایسے دوست ممالک جو مشکل میں پاکستان کے کام آتے ہیں ان کو مشکل وقت میں اب پاکستان کا فرض ہے کہ دوائی برآمد کرے۔ اسی طرح معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بھی میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ وباء کی موجودہ صورتحال میں دنیا بھر میں ملیریا کی دوا کلوروکوئن کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔مختلف دوست ممالک نے پاکستان سے کلوروکوئن درآمد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ان میں ایسے دوست ممالک بھی ہیں جنہوں نے ہرمشکل میں ہمارا ساتھ دیا ہے، اور اب مشکل کی اس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ ہیں۔ ملک میں ضرورت سے زائد کلوروکوئن کی گولیاں موجود ہیں۔ 15 ملین کلوروکوئن کی گولیاں ہماری تین ماہ کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کافی ہیں۔ اس وقت ہمارے پاس 40 ملین گولیاں اور 40 ملین گولیوں کا خام مال موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو 10 لاکھ کلوروکوئن کی گولیاں دی جائیں گی۔ ترکی کو 5 لاکھ، اٹلی کو 5 لاکھ، امریکہ کو ایک ملین اور دوسرے ملکوں کو بھی کلوروکوئن کی گولیاں فراہم کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close