میچ فکسنگ پر اکسانے والے کو قتل کر دیتا،شعیب اختر کا دعوی

لاہور (پی این آئی) میچ فکسنگ پر اکسانے والے کو قتل کر دیتا،شعیب اختر کا دعوی ۔قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے دعوی کیا ہے اگر وسیم اکرم نے انہیں فکسنگ میں ملوث کرنے کے لیے اپروچ کیا ہوتا تو وہ انہیں قتل دیتے۔ ایک انٹریو کے دوران دنیا کے تیز ترین فاسٹ باولر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ وہ 1990ء

کی دہائی کے کچھ میچ دیکھ رہے تھے اور وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ کس طرح وسیم اکرم نے اپنی عمدہ بولنگ سے پاکستان کو تقریبا ہارے ہوئے میچز جتوائے، شعیب اختر نے صاف صاف الفاظ میں کہا کہ اگر وسیم اکرم نے ان سے میچ فکسنگ کرنے کا کہا ہوتا تو وہ ان کا کیریئر تباہ کردیتے یا انہیں قتل کردیتے لیکن وسیم اکرم نے ان سے کبھی ایسی بات نہیں کہی۔سابق فاسٹ باولر نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں ساتھ دینے پر وسیم اکرم کا شکریہ بھی ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ وسیم اکرم کے ساتھ تقریبا 7سے 8 سال کھیلےاور اس دوران کئی مرتبہ وسیم اکرم نے ٹاپ آرڈر بلے بازوں کی وکٹیں حاصل کرنے کے بعد ٹیل اینڈرز کو ان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ،انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم نے انہیں اپنے پسندیدہ باولنگ اینڈ سے گیند بازی بھی کرنے دی حالانکہ ان کی وکٹیں بہت زیادہ تھیں۔یہ پرانے میچز دیکھنے کے بعد انہوں نے وسیم اکرم کو ٹیلی فون کرکے ان کے ساتھ کھیلتے ہوئے ان کی عظمت کی صحیح معنوں میں تعریف نہ کرنے پر معذرت کرلی۔ 44 سالہ شعیب اختر نے پاکستان کے لئے 46 ٹیسٹ اور 163 ون ڈے میچوں میں حصہ لیا جس میں انہوں نے بالترتیب 178 اور 247 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 15 ٹی ٹونٹی میچز میں 19 وکٹیں حاصل کیں۔ شعیب اختر نے اپنا آخری انٹرنیشنل میچ 2011ء کے ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا جس میں انہوں نے ایک وکٹ حاصل کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں