کورونا کا خطرہ، ہزاروں فوجیوں کو قرنطینہ میں منتقل کر دیا گیا

روس (پی این آئی)روس نے وکٹری ڈے کی پریڈ کی تیاریوں میں حصہ لینے والے ہزاروں فوجیوں کو قرنطینہ میں منتقل کر دیا ہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق روس کے لگ بھگ 15 ہزار فوجیوں نے ماسکو کے ریڈ سکوائر میں دوسری عالمی جنگ کی فتح کی یاد میں ہونے والی پریڈ کی تیاریوں میں حصہ لیا تھا۔یہ

پریڈ نو مئی کو منعقد ہونے والی تھی۔ گذشتہ دنوں روس کے صدر ولادی میر پیوتن نے یہ پریڈ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ملتوی کی تھی۔روسی صدر نے کہا ہے کہ سویت یونین کی فتوحات کے واقعات اور پریڈ روسیوں کے لیے مقدس ہیں۔ٹیلی ویژن پر دکھائی گئی فوٹیج کے مطابق روسی فوجی پریڈ کی تیاریاں سماجی فاصلے کو قائم رکھے بغیر کر رہے تھے اور ان میں سے کسی بھی فوجی نے ماسک نہیں پہنا تھا۔حکام کے مطابق ان فوجیوں کو ان کی چھاونیوں میں بھیجا جائے گا اور وہیں ان کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔روئٹرز کے مطابق روس میں 42 ہزار سے زیادہ کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے مضبوط نظام کا مطالبہدوسری طرف چین میں صحت کے متعلقہ حکام نے کورونا وائرس کے انفیکشن کا پتا لگانے کے لیے ایک مضبوط اور بہترین ٹیسٹنگ کے نظام کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری طرف دنیا میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 24 لاکھ 24 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ اس وبا سے ہونے والی اموات کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار سے زیادہ ہے۔چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ڈائریکٹر ما ژیاوے نے کہا ہے کہ چین میں تمام علاقوں بشمول بارڈر کراسنگز کے قریب علاقوں میں ٹیسٹنگ سروس کو بہتر بنانا چاہیے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی بھی وبا کے بارے میں اطلاع بروقت دی جائے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ہیلتھ کمیشن کے ڈائریکٹر نے یہ بیان سنیچر کو دیا تھا لیکن وزارت صحت کی جانب سے یہ بیان پیر کو جاری کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close