آئی ایم ایف نے پاکستا ن کو بڑی خوشخبری سنا دی ،مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے قرضوں اور مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی کردی۔ اگلے سال سے پاکستان کے قرضوں، مہنگائی میں کمی شروع ہوجائے گی۔پاکستان کی معیشت کے حوالے سے آئی ایم ایف کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال سے پاکستان کے

قرضوں اور مہنگائی میں کمی شروع ہوجائے گی۔ پانچ سال میں حکومتی قرضے 90 فیصد سے کم ہوکر جی ڈی پی کا 73 فیصد رہ جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق پانچ سال میں مہنگائی 10اعشاریہ 5 فیصد سے کم ہوکر 4 اعشاریہ 8 فیصد رہ جائے گی۔آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پانچ سال میں قرضے 90 فیصد سے کم ہو کر جی ڈی پی کے73 فیصد رہ جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق مہنگائی اور قرضے پانچ سال میں بتدریج نیچے آئیں گے۔مالی سال 2021 میں مہنگائی کم ہوکر 9 فیصد, 2022 میں 8 فیصد, 2023 میں6.1 فیصد, 2024 میں 4.9 فیصد اور مالی سال 2025 میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر 4.8 فیصد رہ جائے گی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close