انہونی ہو گئی ، وزیراعظم عمران خان نے اپنی معاشی ٹیم میں سابق وزیر خزانہ کو شامل کر لیا۔۔ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کورونا صورتحال میں7 رکنی معاشی تھنک ٹینک تشکیل دےدیا، تھنک ٹینک کورونا وباء سے معیشت پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لے گا، معاشی تھنک ٹینک میں سابق وزیر خزانہ شوکت ترین، ڈاکٹر وقارمسعود اور سلطان علی بھی شامل ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق

وفاقی حکومت نے کورونا کے ملکی معیشت پر اثرات اور حل سے متعلق جامع حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔جس کے تحت کورونا کے باعث ملکی معیشت پر اثرات کے فوری جائزے کیلئے7 رکنی خصوصی تھنک ٹینک تشکیل دیا ہے۔ خصوصی معاشی تھنک ٹینک کورونا کے باعث پیدا ہونیوالے مسائل کا جائزہ لےگا اور معاشی مسائل پر اپنی سفارشات پیش کرے گا۔ وزیراعظم کے احکامات پر خصوصی تھنک ٹینک کی نگرانی کا کام وزارت خزانہ کے حوالے کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ معاشی تھنک ٹینک میں سابق سیکریٹری خزانہ ڈاکٹر وقارمسعود، شوکت ترین اور سلطان علی بھی شامل ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز بھی اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان میں ترقی یافتہ ملکوں کی طرح سوشل سکیورٹی سسٹم نہ ہونے کے باعث بڑی تعداد میں موجود دیہاڑی دار طبقہ اس جزوی لاک ڈاؤن میں حکومتی امداد سے محروم ہے۔ اس لئے ان کو ذریعہ معاش کی فراہمی کیلئے تعمیراتی شعبے کو کھولنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے موجودہ بحران میں حکومت پاکستان نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور سمگلرز کے خلاف قانون منظور ہو چکا ہے اور اب اس مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مغربی ممالک کی طرح معاشی طور پر مضبوط نہیں ہیں، اسی لئے اپنے لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے جزوی لاک ڈاؤن میں تھوڑی نرمی لاتے ہوئے ہیں تعمیراتی صنعت کھول رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close