کورونا سے جنگ، آر یا پار، مئی کا مہینہ اہم ہے،چیئرمین این ڈی ایم اے نے خبردار کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفیٹننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ کورونا کی نئی لہر کے لیے مئی کا مہینہ اہم ہے، مئی کے مہینے میں کڑی نگاہ رکھنی ہوگی۔نجی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اےلیفٹیننٹ جنرل محمدافضل نے کہا کہ وبا سے

نمٹنےکے لیے انتظامات جاری ہیں، ملک بھر میں انتہائی نگہداشت کے شعبے (آئی سی یو) میں ہزاروں بیڈز تیار ہیں۔چیئرمین این ڈی ایم اےکے مطابق صورتحال سے نمٹنے کے لیے صوبوں کے ساتھ مل کر مختلف شہروں میں ہوٹل بھی بک کروائے جاچکے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حکومت اور نجی سیکٹرکے پاس 4 ہزار وینٹی لیٹرز ہیں جن میں سے 1300 کے قریب وینٹی لینٹرز کورونا مریضوں کے لیے استعمال ہوسکیں گے۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کے کیسز کی تعداد 8 ہزار 219 ہوچکی ہے جن میں سے 167 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close