کورونا وائرس، سعودی حکومت نے مزید دو علاقوں میں سخت ’کرفیو‘لگانے کا اعلان کر دیا

ریاض (پی این آئی) سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کہاہے کہ مشرقی علاقیالاحسا میں کرونا وائر پھیلنے کے ممکنہ خطریکے پیش نطر مزید دو کالونیوں میں لاک ڈائون سخت کرنے کےبعد صبح چھ بجے سے شام تین بجے تک کرفیو لگا دیا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ایک ذمہ دار

ذریعے نے بتایا کہ وزارت صحت اور دیگر اداروں کی ہدایات کی روشنی میں کرونا وائرس کے مزید پھیلائو کی روک تھام کے لیے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے لیے الاحسا گورنری کی الفیصلیہ اور الفاضلیہ کالونیوں میں کرفیو لگا دیا گیا ہے۔وزارت داخلہ نے شہریوں پر زور دیاکہ وہ وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں اور صبح چھ سے شام تین بجے تک کرفیو کی پاپندی کو یقینی بنائیں۔ پابندی کے اوقات میں کسی قسم کی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔پابندی کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں