سیلولر کمپنی جاز موبی لنک کے سی ای او نے عمران خان کو کورونا فنڈ کیلئے 5کروڑ کا چیک دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی): سیلولر کمپنی جاز موبی لنک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے وزیر اعظم کرونا ریلیف فنڈ میں 5 کروڑ روپے کا چیک دے دیا۔نجی نیوز کے مطابق آج وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی زلفی بخاری اور جاز کے سی ای او عامر ابراہیم نے خصوصی ملاقات کی۔ملاقات میں سی ای او جاز نے

وزیر اعظم کو کرونا کی وبا کے سلسلے میں قائم ریلیف فنڈ کے لیے 5 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا، اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کرونا ریلیف فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالنے والے تعریف کے مستحق ہیں۔ انھوں نے معاون خصوصی زلفی بخاری کی خصوصی کوششوں کو بھی سراہا۔پاکستان میں سیلولر کمپنی کے بڑے اعلانات، کئی پیکجز فری ہوں گےدریں اثنا، کمپنی نے صارفین کی جانب سے فنڈز میں حصہ ڈالنے کے لیے طریقہ کار کا بھی اعلان کر دیا، جس کے مطابق صارفین گھر بیٹھے 6677 پر پیغام بھیج کر 20 روپے عطیہ کر سکیں گے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق مجموعی طور پر کمپنی کی جانب سے 20 کروڑ روپے کا ریلیف پیکج دیا گیا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے کمپنی کے سی ای او اور ملازمین کی جانب سے کرونا ریلیف فنڈ میں عطیہ دینے کے عمل کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سیلولر کمپنی جاز کے سی ای او نے کرونا وائرس ریلیف کے سلسلے میں بڑا اعلان کیا تھا، اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے جاز کمپنی کے سی ای او عامر ابراہیم نے کہا تھا کہ کرونا ریلیف کے لیے 1.2 بلین روپے (1 ارب 20 کروڑ) مختص کیے گئے ہیں، یہ رقم آیندہ 3 ہفتوں میں خرچ کی جائے گی۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں