بارشوں کا سسٹم ملک میں داخل،کن کن شہروں میں بارشیں ہو نیوالی ہیں؟ محکمہ موسمیات کی بڑی پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز خیبر پختونخواہ،بالائی پنجاب، گلگت بلتستان، کشمیر اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بارش (ملی میٹر): پنجاب: اٹک 32 ، چکوال 19

،مری 13،اسلام آباد(زیروپوئنٹ11،ائیر پورٹ 12)، سیالکوٹ (سٹی 10، ائیرپورٹ06)، لاہور(سٹی 05، ائیرپورٹ 02)،راولپنڈی ، جہلم ، منڈی بہاولدین05، جوہرآباد04، حفظ آباد ، گجرات03، نورپورتھل، گوجرانوالہ 02،بھکر 01، خیبرپختونخوا : دیر (بالائی 21،زیریں 17)، مالم جبہ 17،سیدوشریف13، ڈی آئی خان 12،کاکول ، چراٹ11، پاراچنار10، بالاکوٹ ،کالام 09، پٹن 08،پشاور(سٹی 08، ائیرپورٹ01)، تخت بھائی، چترال05،بنوں 04، میرکھانی03، سندھ: موہنجوداڑو07 ، دادو 02 ، بلوچستان: ژوب 11 ، کوئٹہ (سٹی 08 ، ائیر پورٹ04) ، نوکنڈی 03 ، دالبندین ، لسبیلہ ، قلات 02 ، پنجگور 01 ، کشمیر : کوٹلی 16، راولاکوٹ13، مظفر آباد(سٹی 09،ائیرپورٹ 08) اور گڑھی دوپٹہ09ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت :شہید بینظیر آباد43 اور چھور میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close