یو اے ای میں ملازمتوں سے فارغ پاکستانیوں کو پوری تنخواہیں اور مفت ائیر ٹکٹس کے علاہ مزید کیا کچھ دیا جائیگا؟زلفی بخاری نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کی کوششیں رنگ لے آئیں ، متحدہ عرب امارات نے پاکستانی ملازمین کے لیے مراعات کا اعلان کردیا۔معاون خصوصی زلفی بخاری اوریو اے ای کی وزیر برائے ہیومن ریسورس کے رابطے میں بڑا بریک تھرو ہوگیا۔ یو اے ای

حکومت پاکستانی ملازمین کا تحفظ کرے گی، یو اے ای نے پاکستانیوں کے ویزے کی میعاد میں بھی توسیع کا اعلان کردیا۔زلفی بخاری اور متحدہ عرب امارات کی وزیر کے درمیان رابطے میں طے پایا ہے کہ ملازمتوں سے برطرف پاکستانیوں کو مکمل تنخواہ دی جائے گی۔ جو پاکستانی وطن واپس آنا چاہتے ہیں انہیں یو اے ای کی کمپنیاں ایئر ٹکٹ کا خرچ دیں گی اور جو پاکستانی یو اے ای میں رکنا چاہیں گے انہیں قانونی تحفظ دیا جائے گا۔دونوں رہنماؤں کے رابطے میں یہ بھی طے پایا ہے کہ پاکستانی ملازمین کو ترجیحی بنیاد پر ورچوئل روزگار فراہم کیا جائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں