کتنے فیصد پاکستانی بلاوجہ روزہ چھوڑ دیتے ہیں؟ گیلپ کے تازہ ترین سروے میں حیران کن دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) گیلپ کی جانب سے رمضان المبارک کے بارے میں کرائے جانے والے سروے میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ 15 فیصدپاکستانی روزہ نہیں رکھتے۔گیلپ سروے میں لوگوں سے روزہ رکھنے کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو 52 فیصد نے کہا کہ وہ روزہ ضرور رکھتے ہیں۔ 33 فیصد پاکستانی کبھی

کبھار روزہ رکھتے ہیں جبکہ 15 فیصد بالکل بھی روزہ نہیں رکھتے۔گیلپ کی جانب سے کرائے جانے والے سروے میں لوگوں سے روزہ چھوڑنے کی وجوہات پوچھی گئیں۔ سروے میں شریک 25 فیصد لوگوں کے خیال میں روزہ چھوڑنے والے افراد کی اکثریت زیادہ عمر(بڑھاپے) کی وجہ سے روزہ نہیں رکھتی۔ 37 فیصد لوگ سمجھتے ہیں کہ بیمار لوگ روزہ چھوڑتے ہیں جبکہ 37 فیصد کے مطابق لوگ بلاوجہ روزہ چھوڑتے ہیں۔ سروے میں شریک ایک فیصد افراد نے روزہ چھوڑنے کی دیگر وجوہات بیان کیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close