قرنطینہ مرکز میں بلوچستان سے آئے دو تبلیغی کارکن فرار,مفرور افراد میں کورونا وائرس کا شبہ

ساہیوال (پی این آئی)تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس ہے کہ قابو میں نہیں آ رہا،ایسے میں کچھ لوگوں کی جانب سے سنگین غفلت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ نائنٹی ٹو نیوز پیپر کے مطابق بدھ کی صبح گورنمنٹ بوائز کالج آمنہ ہاسٹل میں تبلیغی جماعت کے 23 کارکن قرنطینہ سنٹر میں داخل کیے گئے۔ان کے ٹیسٹ محکمہ

صحت نے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہوئے تھے۔تاہم گزشتہ روز دوتبلیغی کارکن وارڈ کا تالا توڑ کر دیوار پھلانگ کر فرار ہوگئے۔ریجنل پولیس آفیسر,ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور کمشنر ساہیوال نے موقع کا معائنہ کیا اور قرنطینہ مرکز سے فرار کے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔فوری طور پر پولیس گارڈ کے انچارج انسپکٹر محمد آصف وٹو سمیت پوری پولس گارڈ کو معطل کر دیا۔قبل ازیں ٹیاری میں مسجد اور گھر میں محدود کیے گئے کورونا کےمشتبہ 16افراد فرار ہو گئے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق مفرور افراد میں کورونا وائرس کا شبہ ہے اور ان کا تعلق پشاور سے ہے۔ فرائض سے غفلت برتنے پر ایس ایچ او نیوسعیدآباد کو معطل کردیا گیا ہے۔ان افراد کے فرار ہونے میں مبینہ مدد کرنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔قبل ازیں حافظ آباد سے بھاگنے والا کورونا مریض اب تک وائرس سے پاک رہنے والے علاقے میں پہنچ گیا تھا۔حافظ آباد کے قرنطیہ سینٹر سے فرار ہونے والے مریض کو جنوبی وزیرستان میں پکڑ لیا گیا۔ اہل علاقہ میں خوف کی لہر دوڑ گئی تھی۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعرات کو جاری کر دہ اعداد و شمار کے مطا بق ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6505 تک پہنچ گئی ہے۔پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 4736 تک پہنچ گئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 520 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 3217 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 1668 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں