پاکستان میں پھنسے ہوئے برطانوی شہریوں کو وطن واپس بھیجنے کیلئے چارٹرڈ پروازیں چلانے کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے پاکستان میں پھنسے برطانوی شہریوں کے لیے چارٹرڈ پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔کرسچین ٹرنر نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ پاکستان سے فضائی آپریشن کی بندش ان برطانوی شہریوں کے لیے کتنی پریشان کن ہے جو وطن واپس جانا چاہتے

ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کی ٹیم پورے پاکستان میں 24 گھنٹے کام کر رہی ہے تاکہ برطانوی شہریوں کی مشکلات حل ہو سکیں، پہلے ہم نے حکومت پاکستان سے مل کر کوششیں کیں اور کچھ بین الاقوامی پروازوں کاسلسلہ جاری رہا۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ اس وقت پی آئی اے واحد ایئرلائن تھی جو کمرشل پروازیں چلارہی تھی، اس لیے پاکستان میں پھنسے برطانوی شہریوں کو وطن واپس بھیجنے کے لیے اس سے زیادہ مؤثر اور کوئی ذریعہ نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ 4 اپریل کے بعد سے اب تک 7758 برطانوی شہریوں کو 22 پروازوں کے ذریعے واپس بھیجا جاچکا ہے۔ ان لوگوں میں وہ بھی شامل ہیں جن کا وہاں پہنچنا بہت ضروری تھا۔کرسچین ٹرنر نے مزید کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ کچھ لوگوں کو پی آئی اے سے متعلق پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، اس میں پروازوں کی منسوخی اور کرائے کے مسائل بھی شامل ہیں ہم نے اس سلسلے میں مسائل کے حل کے لیے پی آئی اے حکام کے ساتھ مل کر کام کیا ہے، بہت زیادہ ضرورت مند لوگوں کے لیے مالی مدد کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ پی آئی اے حکام کی جانب سے ہمیں کل ہی آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ اب برطانیہ کے لیے روزانہ کی بنیاد پرپرواز نہیں چلا رہے۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ اس صورتحال میں وزیرخارجہ ڈومنک راب نے چارٹرڈ پروازیں چلانے کی منظوری دے دی ہےتاکہ مزید برطانوی شہریوں کو وطن واپس بھیجا جا سکے، ان پروازوں میں مسافروں سے مناسب کرایہ لیا جائیگا۔ان کا کہنا تھا کہ چارٹرڈ پروازوں کے انتظام میں چند دن لگیں گے، میں اس سے متعلق ہفتے کے اختتام پر آپ کو آگاہ کروں گا، جس میں پرواز میں سفر کا طریقہ کار، کرایہ، امداد اور ایئرپورٹس سے متعلق تفصیل ہوگی۔کرسچن ٹرنر نے مزید کہاکہ یہ معلومات سوشل میڈیا پرہمارے ٹریول ایڈوائزری کےصفحات پربھی موجود ہوںگی ،اس لیے اگرآپ نےان صفحات پرخود کورجسٹر نہیں کروایا تو برائے مہربانی کروالیں۔انہوں نے کہاکہ یہ غیرمعمولی اور مشکل وقت ہے،جس سے پاکستان سمیت پوری دنیا گزررہی ہے،اس موقع پرہمیں خوشی ہے کہ ہم ساڑھے 7 ہزاربرطانوی شہریوں کووطن واپس بھیجنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور ابھی بہت سا کام باقی ہے۔برطانوی ہائی کمشنر نے یہ بھی کہاکہ رمضان کا مقدس مہینہ قریب آرہا ہے یہ وقت ہمدردی کا ہے،برائے مہربانی متحد رہیں اور اپنی صحت کا خیال رکھیں تاکہ ہم اپنی کوششوں کو جاری رکھ سکیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close