سندھ کےاہم شہر میں کورونا کی تصدیق،شہری ہلاک،متعلقہ گائوں بھی سیل کردیا

ٹھٹھہ(پی این آئی)سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں بھی کورونا کا پہلا کیس سامنے آگیا جس کے بعد متعلقہ گاؤں کو سیل کردیا گیا۔ٹھٹھہ میں ایک شخص کے انتقال کے بعد ٹیسٹ رپورٹ سامنے آئی جس میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔فوکل پرسن ڈاکٹر یحییٰ کے مطابق ٹھٹھہ کےگاؤں رمضان بروہی کے رہائشی مریض کے انتقال کے بعد

ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے اور یہ ٹھٹھہ میں کورونا کا پہلا کیس ہے۔ڈاکٹر یحییٰ کے مطابق 60 سالہ مریض کو دل کے عارضے سمیت مختلف امراض لاحق تھے اور اسے 20 مارچ کو جناح اسپتال کراچی میں داخل کرایا گیا تھا، 13 اپریل کو مریض کا کورونا ٹیسٹ بھی کرایا گیا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے جب کہ مریض گذشتہ شب انتقال کرگیا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ کورونا کی رپورٹ مثبت آنے پر گاؤں رمضان بروہی سیل کردیا گیا ہے اورگاؤں میں لوگوں کےداخلے اور باہر نکلنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ 8سے 10گھروں پر مشتمل گاؤں کے لوگوں کے نمونے لیے جارہے ہیں اورانتقال اور تدفین کے موقع پر موجود افراد کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔خیال رہے کہ سندھ بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1668 ہوچکی ہے جن میں سے 41 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں