پاکستان میں پہلا روزہ کس تاریخ کو ہو گا؟ حتمی تاریخ بتا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی) چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کے مساجد پر لاک ڈاؤن کا اطلاق نہ ہونے سے متعلق بیان پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ’ مولانا منیب الرحمان ہمارے بزرگ ہیں

احترام ہے لیکن ان کو اتنا بڑا چاند نظر نہیں آتا تو اتنا چھوٹا کورونا وائرس کہاں سے نظر آنا ہے‘۔فواد چوہدری نے کہا کہ ’وزارت مذہبی امور کی توجہ دلائی گئی ہے کہ آپ کی وزارتی کمیٹی کے سربراہ اگر حکومتی احکامات کا یوں مذاق اڑائیں گے تو باقیوں سے کیا توقع‘؟وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ ’ جہاں تک رمضان کا تعلق ہے تو 24 اپریل کو رمضان کا چاند نظر آجائے گا اور انشا اللہ 25 اپریل کو پہلا روزہ ہو گا۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’ پہلے ارادہ تھا اس بار لوگوں کو چاند دیکھنے کے لیے اکٹھا کریں گے لیکن اب کورونا نے ہر اجتماع منسوخ کرا دیا ہے، انشاللہ اگلے سال موقع ملا تو چاند رات کی تقریبات کریں گے‘۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ اب سے مساجد پر لاک ڈاؤن کا اطلاق نہیں ہوگا، مساجد میں سماجی فاصلے کے اصول کا خیال رکھا جائے گا اور رمضان المباک کے دوران مساجد میں نماز تراویح اور اعتکاف کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close