مشکل وقت میں سعودی عرب نے پاکستان کا ہاتھ تھام لیا، کتنے ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا؟شاندار تفصیلات آگئیں

ریاض (پی این آئی) سعودی فرمانروا نے پاکستان میں 12 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی منظوری دے دی، شاہ سلمان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پاکستان کے ساحلی شہر گوادر میں اربوں ڈالرز کی آئل ریفائنری کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔ پاکستانی نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی

فرمانروا نے پاکستان کیلئے 12 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی منظوری دے دی ہے۔بتایا گیا ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پاکستان میں آئل ریفائنری کی تعمیر کیلئے سرمایہ کاری معاملات پر غور کیا گیا۔ غور و فکر کے بعد شاہ سلمان نے پاکستان میں آئل ریفائنری کی تعمیر کے آغاز کی منظوری دے دی۔ اس منصوبے کے تحت سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے ساحلی شہر، سی پیک کیلئے سب سے اہم شہر گوادر میں اربوں ڈالرز کی لاگت سے آئل ریفائنری تعمیر کی جائے گی۔گوادر آئل ریفائنری منصوبے کے لئے تکنیکی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا عمل گزشتہ برس اکتوبر کے ماہ میں شروع کر دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے گزشتہ برس پاکستان کے دورے کے دوران 20 ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔ ان معاہدوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے گزشتہ برس سعودی عرب کے خصوصی وفد نے پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا اور اس دوران اعلان کیا گیا تھا کہ جلد گوادر آئل ریفائنری کی تعمیر کا آغاز کر دیا جائے گا۔گوادر آئل ریفائنری کا منصوبہ ملک کی تاریخ میں توانائی کے شعبہ کا سب سے بڑا منصوبہ ہو گا۔ اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستان اپنی توانائی کی ضروریات کے معاملے میں بہت حد تک خود کفیل ہو جائے گا۔ منصوبے سے پاکستان پیٹرولیم مصنوعات زیادہ سے زیادہ ذخیرہ کر سکے گا۔ زیادہ ذخائر ہونے سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام آئے گا، جو ملک کی معیشت کیلئے مثبت نتائج کا باعث بھی بنے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close