امریکا میں کوروناسے ایک اور ہلاکت خیز دن, 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 408 افراد لقمہ اجل بن گئے

واشنگٹن(پی این آئی)غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 408 افراد لقمہ اجل بن گئے۔امریکا میں کورونا وائرس سے ایک اور ہلاکت خیز دن کے بعد مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔ جب کہ ریاست نیویارک میں اموات کی تعداد 10 ہزار 800 سے زیادہ ہو گئی۔میڈیا

رپورٹس کے مطابق امریکا میں اب تک 6 لاکھ 14 ہزار 246 اافراد کوروناوائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جو دنیا کے کسی بھی ملک سے تین گنا زیادہ تعداد ہے۔امریکا میں کورونا وائرس کے کیسز اور ہلاکتوں کی اموات میں مسلسل اضافے کے بعد ملک میں اس بات پر بحث چھڑ گئی ہے کہ ان حالات میں کیسے معیشت کو دوبارہ سے بحال کیا جائے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے 12 اپریل سے قبل ملکی معیشت کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا معیشت بند کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا لیکن اب انہوں نے کاروبار دوبارہ کھولنے کے لیے یکم مئی کا اشارہ دیا ہے۔دوسری جانب امریکا کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفکشیس ڈیزیزس کے سربراہ ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کا کہنا ہے کہ پابندیاں اٹھانے سے قبل ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ طبی عملہ فوری طور پر کورونا ٹیسٹ کرنے کے قابل ہو، نئے مریضوں کی نشاندہی کر کے انہیں آئسولیٹ کر سکے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close