لاس اینجلس (پی این آئی) پاکستانی اداکار عدنان جعفر نے ہالی وڈ کی ایک بڑی امریکی ٹی وی سیریز ’ہوم لینڈ‘ میں پاکستانی جنرل کا کردار ادا کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔ رواں سال فروری میں شروع ہونے والے امریکی شو ‘ہوم لینڈ’ کے آٹھویں اور آخری سیزن کی نویں قسط میں پاکستانی اداکار عدنان جعفر نے پاکستان کے ریٹائرڈ جنرل عزیز کا
کردار ادا کیا ہے۔ امریکی ٹی وی سیریز میں عدنان جعفر کا کردار بظاہر مختصر تھا لیکن ہالی وڈ کے مقبول ٹی وی شو میں پاکستانی اداکار کو کاسٹ کرنا ملک کے لیے باعث فخر ہے۔اس حوالے سے عدنان جعفر کا کہنا تھا کہ ‘مجھے فخر ہے کہ پاکستانی جنرل کا کردار ایک پاکستانی اداکار نے ہی ادا کیا ورنہ عموماً ہالی وڈ میں یہ کردار بھارتی اداکاروں کو مل جاتے ہیں کیونکہ ان کے وہاں بہتر تعلقات ہیں’۔امریکی ٹی وی سیریز ‘ہوم لینڈ’ کا آغاز اکتوبر 2011 میں ہوا تھا جس میں اداکار ہ کلیئر ڈینزا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جو کہ ایک سی آئی اے اہلکار کیری متھیسن کا کردار نبھا رہی ہیں۔خیال رہے کہ اداکار عدنان جعفر متعدد پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں معاون کردار نبھاتے ہوئے نظر آتے ہیں اور حال ہی میں یہ ڈرامہ سیریل رسوائی میں ایک ڈاکٹر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں