گویاکل (پی این آئی ایکواڈور میں انتہائی بھیانک صورتحال ہے ، جہاں لوگ کورونا وائرس کے خوف کے باعث مرنے والے عزیزوں کی لاشوں کو اٹھانے اور دفنانے یا جلانے سے بھی گریز کر رہے ہیں۔رواں ماہ کے آغاز میں ایکواڈور کے ساحلی شہر گویاکل سے خبر سامنے آئی تھی کہ وہاں پر مبینہ طور پر کورونا
وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں گلیوں اور گھروں کے دروازوں کے باہر پڑی ہیں اور انہیں کوئی اٹھانے والا نہیں۔ سی این این نے گویاکل سے سامنے آنے والی ویڈیوز اور تصاویر کے حوالے سے بتایا تھا کہ وہاں پر کورونا کی وجہ سے مبینہ طور پر مر جانے والے افراد کی لاشیں 5 دن تک گلیوں میں پڑی رہیں اور ان سے بدبو آنے لگی مگر انہیں کوئی اٹھانے والا نہیں تھا۔بعد ازاں ایسی لاشوں کو اٹھانے اور انہیں دفنانے یا جلانے کیلئے شہری انتظامیہ کا مردہ خانوں پر مامور عملہ اور پولیس سامنے آئی اور انہوں نے ایسی لاشوں کو گلیوں اور گھروں سے ہٹایا۔اور اب گویاکل کی پولیس و مردہ خانوں کے عہدیداروں نے بتایا انہوں نے اپریل کے پہلے ہفتے سے ابتک گلیوں اور گھروں کے باہر پڑی 800 لاشیں اٹھا کر ان کی آخری رسومات ادا کرنے کے بعد انہیں دفنا یا جلا دیا۔ اے ایف پی نے اپنی رپورٹ میں حکومت کی جانب سے لاشوں کو اٹھانے اور انہیں دفنانے یا جلانے کیلئے بنائی گئی خصوصی ٹیم کے سربراہ جورگی ویٹڈ نے حوالہ دیتے ہوئے بتایا ابتک شہر سے 800 لاشیں برآمد کی گئیں۔ یہ واضح نہیں کہ جن لاشوں کو دفنا یا جلادیا گیا، ان میں سے کتنے افراد کورونا سے ہلاک ہوئے ۔حکام نے خدشہ ظاہر کیا کہ مرنے والے تمام افراد کورونا سے ہلاک نہیں ہوئے ہوں گے تاہم خوف کی صورتحال کیوجہ سے لوگ لاشوں کو بھی اٹھانے اور ہاتھ لگانے کو تیار نہیں۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں