پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلائو اور اموات اندازے سے کہیں کم مگر کیسے؟ڈاکٹر ظفر مرزا نے اچھی خبر سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ آج تک کیسز کا تخمینہ 18ہزار اور اموات کا 191 تھا، اللہ کا شکر ہے کہ آج 14اپریل تک ہمارے کیسز کی تعداد 5716 اور اموات 96 ہوئی ہیں، عالمی سطح پر شرح اموات 6.2 فیصد اور پاکستان میں 1.7فیصد ہے۔ انہوں نے وزیراعظم

عمران خان کی موجودگی میڈیا کوبتایا کہ عالمی سطح پر کورونا کے 20 لاکھ مریض رپورٹ ہوچکے ہیں، دنیا میں ایک لاکھ 20 ہزار اموات ہوچکی ہیں۔اورساڑھے چار لاکھ لوگ صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔عالمی سطح پر شرح اموات 6.2 فیصد ہے۔ جبکہ الحمداللہ پاکستان میں 1.7ہے۔ پاکستان میں ہم نے 51ہزار 432 ٹیسٹ کیے ہیں۔ جس میں 5716 کیسز میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔پاکستان میں اموات 96 ہوئی ہیں، ان میں3 کا مزید آج اضافہ ہوا ہے، پاکستان میں سب سے زیادہ اموات 14رہیں، کچھ روز7،7اموات بھی رہیں۔اسی طرح 46 مریض تشویشناک حالت میں وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ماہرین کی مدد سے پاکستان میں تخمینے لگانے کی کوشش بھی کی، جس کو پیشگی کہا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا پاکستان میں 14 اپریل تک کیسز کا تخمینہ تھا کہ 18ہزار سے کیسز تجاوز کرجائیں گے، لیکن آج تک 5 ہزار سے زیادہ کیسز ہیں،جوکہ دوتہائی سے کم ہیں، یہ خوش آئندہ ہے، لیکن ہمیں مزید احتیاط کرنی ہوگی۔ اسی طرح 191اموات کا تخمینہ تھا، لیکن ہماری اموات 96رپورٹ ہوئی ہیں۔یہ اس لیے ساری چیزیں کم ہیں، کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ہم نے بروقت فیصلے کیے ہیں، ان اقدامات کا یہ مجموعی اثر ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزانے کہا کہ صوبوں کا بھی تجزیہ کیا ہے کہ جیسا کے پنجاب اور سندھ کو دیکھا جائے تو سندھ میں زیادہ سخت اقدامات کیے گئے، جبکہ پنجاب میں قدرے اس کے بعد میں اقدامات کیے ، اگر دیکھا جائے تو تخمینے کے مقابلے میں سندھ میں کیسز زیادہ ہیں، جبکہ پنجاب میں تعداد کم ہے۔لیکن اس کے باوجود اجتماعی طور پر پاکستان نے جو اقدامات کیے تھے ان کا زیادہ اثرہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں