کورونا وائرس ،سوائن فلو سے دس گنا زیادہ خطرناک قرار، ماہرین نے خبردا ر دکر دیا

لندن(پی این آئی) کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ابھی تک دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ا س سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بھی 1 لاکھ 19 ہزار

سے زیادہ ہو گئی ہے۔اسی بارے میں خبردار کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کورونا وارئرس سوائن فلو سے دس گنا زیادہ خطرنات ہے۔ڈائریکٹرعالمی ادارہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس ابھی دنیا میں پھیل رہا ہے، ا س سے ہونے والی ہلاکتیں سوائن فلو سے بہت زیادہ ہوں گی ، اس لئے کوئی بھی ملک لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سوائن فلو سے بھی تیز رفتاری سے پھیلتا ہے جس کی وجہ سے اس کا نقصان بھی بہت زیادہ ہو گا، اس لئے تمام ممالک کو ہدایت ہے کہ وہ لاک ڈاؤن برقرار رکھیں اور کسی قسم کی نرمی نہ کریں۔ٹیڈروس ایڈہونام نے کہا کہ ہم جانتے کہ یہ کورونا وائرس مجمعوں میں زیادہ تیزی سے پھیلتا ہےتاہم مرض کی جلد تشخیص، ٹیسٹینگ، آئسولیشن ، کورونا سے متاثرہ شخص کا خیال رکھنا اور ان کورونا سے متاثرہ شخص کے قریبی لوگوں کی تلاش کرنے سے ہی اس وبا پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ کچھ ممالک میں کورونا وائرس بہت زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعدادمیں حیران کن اضافہ دیکھنے میںآ رہا ہے۔یہ ایک عالمی وبا ہے، ہم سب کو اس سے ایک ساتھ مل کر لڑنا ہے، تب ہی دنیا کو اس سے نجات مل سکے گی۔ یاد رہے کہ ابھی تک دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ا س سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بھی 1 لاکھ 19 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں