اب مساجد پر پابندی نہیں لگائی جائیگی، چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے واضح اعلان کر دیا، حکومت کو خبردار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)مساجد پر آج سے لاک ڈاون ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا، چئیرمین رویتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ مساجد پر آج سے لاک ڈاون کا اطلاق نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ نماز، اعتکاف اور تراویح سمیت تمام عبادات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ مفتی منیب الرحمان نے نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آج سے مساجد میں لاک ڈاؤن نہیں ہوگا، حکومت کو بھی آگاہ کرتے ہیں کہ اب مساجد کے کھلارہنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی

چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کہہ چکے ہیں کہ ضروری دفاتر کا کھلنا ضروری ہے اور ہمارا ماننا ہے کہ مساجد اور مدارس سے اہم جگہ نہ کوئی ہے اور نہ ہونی چاہیے اس لیے اب سے مساجد پر لاک ڈاؤن کا اطلاق نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ تمام مساجد میں نماز، اعتکاف اور تراویح سمیت تمام عبادات کا سلسلہ جاری رہے گا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دینی مدارس کے بلز سال یا کم از کم تین ماہ کیلئے معاف کردیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ مدارس میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں، جہاں تک ممکن ہوسکا ہے مدارس میں سینیٹائزر رکھ دیے گئے ہیں اور وہاں سے کالینیں اٹھا دی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مدارس اور مساجد کی صفائی کردی گئی ہے۔ مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ پولیس کی جانب سے بہت سی مساجد میں زیادتیاں کی گئی ہیں ہم انکی مذمت کرتے ہیں، ابھی بھی ہمارا ایک امام جیل میں ہے اسے فوراََ کیا جائے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے اگلے دو ہفتے کیلئے جزوی لاک ڈاؤن جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں آج سے تعمیراتی صنعتیں کھولنے کا اعلان کرتا ہوں، کنسٹرکشن انڈسٹری کو آرڈیننس کے ذریعے پیکج دیں گے،ابھی بھی کوئی صوبہ انڈسٹری نہیں کھولنا چاہتا تو 18ویں ترمیم کے تحت ان کو حق حاصل ہے۔ انہوں نے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ لاک ڈاؤن کے باعث چھوٹے دکاندار بے روزگار ہوگئے۔چبے روزگاری پھیل رہی ہے۔چدکاندار اور دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہے۔امریکا میں صرف ایک روز میں 2 ہزار لوگ مر گئے ہیں، اسی طرح اٹلی اور اسپین کو دیکھیں ، لہذا ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے، ہمیں ذہن میں رکھنا چاہیے کہ کورونا کسی بھی وقت پھیل سکتا ہے، احتیاط کرنا نہیں چھوڑنا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں