کراچی(پی این آئی)کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں دنیا بھر کی معروف شخصیات شریک ہیں جن میں کوئی فنڈز کے ذریعے مدد کررہا ہے تو کوئی مستحقین کو راشن فراہم کرنے کی ذمہ داری نبھارہا ہے۔پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی شخصیات سمیت قومی کھلاڑی بھی اس صورتحال میں غریب اور نادار لوگوں کی مدد
کرنے کے لیے خدمات سر انجام دے رہے ہیں جن میں شاہد آفریدی بھی اپنے فاؤنڈیشن کے تحت احسن کام کررہے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا گیا ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ‘یہ پیغام تھوڑا مختلف ہے، تمام برانڈز خاص طور پر وہ جن کے ساتھ میں نے کام کیا ہے اور مختلف کمرشل کیے ہیں، ان کی برانڈ کی تشہیر کی ہے، اب میں ان چیزوں میں تھوڑی تبدیلی کرنا چاہ رہا ہوں’۔انہوں نے کہا کہ ‘میں ان سب برانڈز سے درخواست کرتا ہوں کہ اور مجھے آپ سےکوئی پیسے نہیں چاہئیں، میں آپ کے لیے سوشل میڈیا اور ٹی وی دونوں کے لیے موجود ہوں‘۔سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ ‘مجھے آپ سے پیسے نہیں چاہیے بس آپ مجھے راشن بیگز تیار کرکے دے دیں تاکہ میں پاکستان کے مستحق لوگوں تک پہنچا سکوں’۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں