وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں لاک ڈائون کے دوران دفعہ 144کی خلاف ورزی پر گرفتار ہونیوالوں سے متعلق بڑا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم نے ملک بھر میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار افراد کو فوری رہا کرنے کی ہدایت کردی ہے، وزارت داخلہ کے ذریعے تمام صوبوں کو ہدایت کی جائے گی کہ گرفتارافراد کو رہا کیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ملک بھر میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی

پر گرفتارافراد کو فوری رہا کردیا جائے۔بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کے ذریعے گرفتار افراد کی رہائی کیلئے ہدایات صوبوں کو دی جائیں گی۔ وزارت داخلہ کے ذریعے تمام صوبائی حکومتوں کو کہا جائے گا۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چاروں وزراء اعلیٰ نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک بھر میں کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھانے اور عوامی آگاہی مہم کو مزید مئوثر انداز میں جاری رکھا جائے گا۔اجلاس میں تمام وزراء اعلیٰ نے لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اپنی تجاویز پیش کیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے لاک ڈاؤن میں توسیع سے متعلق اپنی تجویز پیش کی ہے کہ وفاقی حکومتی تمام فیصلے سندھ کی تجاویزکو مدنظررکھ کر کرے۔ جس پر قومی رابطہ کمیٹی نے لاک ڈاؤن سے متعلق صوبوں کے ساتھ مل کرمشترکہ فیصلے کرنے پر اتفاق کیا۔ اسی طرح اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعمیراتی سیکٹر کا پہلا فیز کل کھولا جائے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ اعلان آئندہ 24 گھنٹے میں کردیا جائے گا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ کل صبح قومی رابطہ کمیٹی کا کل پھر اجلاس ہوگا، جس میں15 مارچ کے بعد کیا کرنا ہے،اس حوالے سے حکمت عملی بنائی جائے گی۔ کورونا وائرس سے متعلق تمام فیصلے صوبوں کے ساتھ مل کرکیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close