کھاتے ہمارا، گاتے چین کا ہیں، ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس نے سرکاری میڈیا کو جھاڑ دیا

امریکا(پی این آئی)امریکا نے اپنے نشریاتی ادارے وائس آف امریکا (وی او اے) پر چین کا پروپیگنڈا پھیلانے کا الزم لگادیا۔وائٹ ہاؤس نے اپنے الزم میں کہا کہ امریکیوں کے ٹیکس سےچلنے والا ادارہ غیر ملکی پروپیگنڈا پھیلا رہا ہے۔وائٹ ہاؤس نے اپنے بیان میں کہا کہ صحافیوں کو حقائق کی بنیاد پر رپورٹنگ کرنی

چاہیے، وی او اے کا کام دنیا میں امریکا کا موقف پہنچانا ہے جبکہ وہ بیجنگ کے پروپیگنڈے کو پھیلارہا ہے۔الزام میں یہ بھی کہا گیا کہ وی او اے نے ووہان لاک ڈاؤن کو کامیاب ماڈل کے طور پر پیش کیا جبکہ امریکی ماہرین چینی اعداد و شمار پر شکوک ظاہر کرچکے ہیں۔وائٹ ہاؤس نے یہ بھی کہا کہ چینی اعداد و شمار پر شکوک کے باوجود وی او اے نے چین اور امریکا میں اموات کا موازنہ کیا۔وائس آف امریکا نے وائٹ ہاؤس کے الزامات پر کہا کہ الزامات کا مقصد سمجھ سے باہر ہے، وائٹ ہاؤس کےالزامات انتہائی غیر متوقع اور اچانک سامنے آئے۔امریکی ماہرین کے مطابق چین کی جانب سے پیش کیے جانے والے اعداد و شمار کی درستگی کا تعین کرنے کے لیے کوئی طریقہ موجود نہیں ہے پھر بھی وائس آف امریکا چین میں ہونے والی اموات کا موازنہ امریکا سے کرنے میں مصروف ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں