خیبر پختونخوا پورے صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں صرف 55 وینٹی لیٹر

خیبر پختونخوا (پی این آئی)کورونا وائرس پر چیف جسٹس کے ازخود نوٹس کیس میں کے پی حکومت نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی۔رپورٹ میں کے پی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتالوں میں صرف 55 وینٹی لیٹرز ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔کے پی حکومت کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز

اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی تعداد کو 150 کیا جائے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں 1225 افراد کے لیے قرنطینہ سینٹرز بنائے گئے ہیں، جبکہ جمرود میں 400 افراد کیلئے مزید قرنطینہ سینٹرز بنانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔حکام نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کے پی میں ہر فرد کے لیے الگ کمرے اور واش روم کی سہولت کے ساتھ 300 کمرے موجود ہیں، جبکہ خیبر پختونخوا کے قرنطینہ سینٹرز میں 50 کے وی کے جنریٹرز رکھے گئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طورخم بارڈر سے قرنطینہ سینٹرز تک پاکستانی شہریوں کی آمدورفت پروٹوکول والی گاڑیوں میں کی جارہی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کے پی حکومت احساس پروگرام کے تحت 5 ارب 65 کروڑ روپے 9 لاکھ 42 ہزار 245 مستحقین کو دے گی، احساس پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم بائیو میٹرک کے ذریعے دی جائے گی۔حکام نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ صوبے بھر کی لیبارٹریز میں روزانہ کی بنیاد پر 734 ٹیسٹ کیے جاتے ہیں، جبکہ کے پی میں مزید 4 لیبارٹریز بنا کر روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹ کی تعداد کو2000 تک لےجایا جائیگا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں