اسلام آباد (پی این آئی)چیئرمین ہلال احمر ابرار الحق نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز ہمارے فرنٹ لائن سولجرز ہیں جنہیں عام ماسک پہنے دیکھ کر دکھ ہورہا ہے۔نجی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور ہلال احمر کے چیئرمین ابرار الحق کا کہنا تھا کہ وہ ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل اسٹاف اور
دیگر طبی عملے کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہلالِ احمر نے چین سے 80 ہزار این 95 ماسک درآمد کیے ہیں، کل سے ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کو این95 ماسک اور حفاطتی سامان فراہم کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام اسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ہمیں اپنے مطلوبہ سامان سے متعلق بتائیں، طبی عملے کو 2 لاکھ این 95 ماسک فراہم کیے جائیں گے۔چیئرمین ہلال احمر کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرز ہمارے فرنٹ لائن ہیرو ہیں، ان کی حفاظت ضروری ہے اور انہیں این 95 ماسک فراہم کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسزکی تعداد 5 ہزار 185 ہوچکی ہے جن میں سے 88 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔حفاظتی لباس اور ماسک کی کمی کے باعث ملک بھر میں متعدد ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کورونا کا شکار ہوچکے ہیں جب کہ 2 ڈاکٹر اور ایک پیرامیڈکس کا کورونا کی وجہ سے انتقال بھی ہوچکا ہے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں