کورونا وائرس سے مالی مشکلات کا سامنا، آئندہ مالی بجٹ 2020-21خطرے میں پڑ گیا، اسپیکر قومی اسمبلی کا بروقت بڑا اقدام

اسلام آباد(پی این آئی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بجٹ 2020-21کو پارلیمان میں پیش کرنے سے پہلے تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ کورونا وباءسے بے پناہ مالی بحران کا سامنا ہے، جس کےلئے مل کر کام کرنے کی

ضرورت ہے۔تفصیلات کےمطابق سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نے کہا کہ بجٹ 2020-21کو ایوان میں پیش کرنے سے متعلق پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت کی جائے گی، بجٹ 2020-21 جون 2020میں پیش ہونا ہے اور کورونا کے خدشات کے پیش نظر بجٹ پر سیاسی پارٹیز کو اعتماد میں لینا ضروری سمجھتا ہوں اور بجٹ کے پاس کرنے سے متعلق بھی سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینا ضروری سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا اور بجٹ کو بروقت پیش کرنا پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے، عالمی وباءکی وجہ سے عوام کو بے پناہ مالی مشکلات کا سامنا ہے، پارلیمنٹ اور عوام کو مل کر ملک کو معاشی بحران سے نکالنا ہو گا جبکہ بجٹ کو بروقت پیش کرنے کےلئے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی اور کوشش ہے کہ پارلیمان میں عوامی اہمیت کے حامل تمام امور پر کام جاری رہے۔قومی اسمبلی کی کمیٹیوں کے اجلاس کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے جاری رکھنے کا فیصلہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پوری دنیا کو اس وقت کورونا وائرس نے جکڑ ا ہوا ہے،ملکی صورت حال کے تناظر میں حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں