شہریار آفریدی کے بھتیجے کی خودکشی کے ڈرامے کا ڈراپ سین ، بیوی نے والد اور ڈرائیور کیساتھ ملکر اپنے شوہر کا قتل کیا ، وجہ کیانکلی؟

کوھاٹ (پی این آئی) ڈبلیو ایس ایس سی کوھاٹ کے ملازم اور وفاقی وزیر مملکت شہریار آفریدی کے بھتیجے جواد آفریدی کی مبینہ خودکشی کا ڈرامہ کوھاٹ پولیس نے فلاپ کر دیا جواد آفریدی کی قاتلہ اس کی بیوی نکلی جسے اپنے والد اور ڈرائیور کی معاونت حاصل تھی پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

۔پولیس رپورٹ کے مطابق 8 مارچ 2020 کو وفاقی وزیر مملکت کے بھتیجے اور ڈبلیو ایس ایس سی کوھاٹ کے ملازم جواد آفریدی نے مبینہ طور پر اسلحہ سے فائرنگ کر کے مبینہ طور پر خودکشی کر لی تاہم کوھاٹ پولیس نے میڈیکل رپورٹ اور دیگر حقائق کا پتہ لگا کر خودکشی کے اس ڈرامے کو فلاپ کر دیا اور اصل ملزمان تک رسائی حاصل کر کے انہیں بے نقاب کر دیا جواد آفریدی کو ان کی اہلیہ ماہ نور دختر بابر آفریدی نے پستول سے مار کر قتل کیا اور اس کارروائی میں اسے اپنے والد بابر آفریدی اور ڈرائیور اسرار ولد سلیم گل کی معاونت حاصل تھی وجہ عداوت مقتول کی دوسری شادی پر اصرار تھا جس پر میاں بیوی کے مابین ناچاقی پیدا ہوئی جبکہ سسر کی طرف سے بھی انہیں اس بارے دھمکیاں ملی تھیں ۔پولیس نے مقتول کے والد سلطان آفریدی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا اور ایک ماہ کے اندر اندر خودکشی کے اس ڈرامے کا بھانڈا کوھاٹ پولیس نے پھوڑ دیا ذرائع کے مطابق واقعہ کے ایک ملزم اسرار ولد سلیم گل کو کے ڈی اے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close