لاہور (پی این آئی)پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتالوں میں صرف 130وینٹی لیٹرز ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد کورونا ازخود نوٹس کیس میں پنجاب حکومت نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے۔پنجاب حکومت کی رپورٹ کے مطابق ڈی ایچ کیو اسپتالوں کے لیے مزید 100 وینٹی لیٹرز 11 اپریل تک
پہنچ جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب کے تمام اسپتالوں میں او پی ڈیز فعال ہیں، صوبے میں 7 لیبارٹریز کی روزانہ 3100 ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت ہے۔پنجاب حکومت کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی، بہاولپور، وزیرآباد میں نئی لیبارٹریز قائم کی جا رہی ہیں، اِن کے علاوہ فیصل آباد اور ڈی جی خان میں بھی لیبارٹریاں قائم کی جا رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق جیلوں میں آنے والے نئے قیدیوں کو 2 ہفتے قرنطینہ میں رکھا جاتا ہے، تمام ڈپٹی کمشنرز کو سب جیل کے لیے مناسب جگہ کے تعین کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔پنجاب حکومت کی رپورٹ میں کہا گیا کہ صوبے بھر کے جیل اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز بنا دیے ہیں جبکہ احساس پروگرام کے ذریعے کورونا کے باعث بے روزگار ہونے والوں کو امداد دی جارہی ہے۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی رپورٹ ایڈووکیٹ جنرل آفس نے سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں