اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترامڑی میں کورونا وائرس کے 61 مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد ضلعی انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ ترامڑ ی راول ڈیم چوک کے ساتھ اوروزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ کی آبادی بنی گالہ سے چند ہی کلومیٹر دور ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آبادحمزہ
شفقات نے جمعرات کی رات اپنے ٹوئٹر پیغام میں ترامڑی میں کورونا وائرس کے 16 مثبت کیسز کا انکشاف ہونے کے بعد اسے وبا کا ایک دوسرا مرکز قرار دیا تھا۔ اس اطلاع کے ساتھ ہی مقامی انتظامیہ نےترامڑی چوک پر پوری لین سی اور ملحقہ عرفان آباد کا علاقہ بند کر دیا اور کسی کو وہاں آنے جانے کی اجازت نہیں دی رہی۔اس علا قے میں محکمہ صحت کے اہلکار شہریوں سے کرونا ٹیسٹ کے لیے نمونے حاصل کر رہے ہیں۔علاقے کی بند کی جانے والی گلیوں میں پولیس کے علاوہ فوج اور رینجرز کے اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔اسلام آباد کےشہریوںنے شہر اقتدار کے قریب کرونا وائرس کے دوسرے ایپی سینٹر کی موجودگی کو شہر کے رہائشیوں کے لیے خطر ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت اسلام آباد شہر میں لاک ڈاؤن جیسی کیفیت ہے، لیکن اگر کرونا وائرس کے کیریئرز کی نشاندہی نہیں ہوتی تو رضاکارانہ لاک ڈاؤن کے ختم ہونے کے بعد وبا زیادہ تیزی سے پھیل سکتی ہے۔ان کے خیال میں اسلام آباد میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد کا اس طرح بڑھنا انتظامیہ کی غفلت کا نتیجہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں