چینی اسکینڈل کے تحقیقاتی کمیشن نے انکوائری کا دائرہ مزید وسیع کردیا،مزید 50افراد کیخلاف شکنجہ تیار کر لیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)چینی اسکینڈل کے تحقیقاتی کمیشن نے انکوائری کا دائرہ مزید وسیع کردیا ہے۔تحقیقاتی کمیشن پہلے ہی 192 افراد کے خلاف تحقیقات کررہا تھا جو بے نامی طریقے سے چینی کا کاروبار کررہے تھے، ان میں ڈرائیور اور نائب قاصد شامل تھے۔اب کمیشن نے اپنے دائرے میں 50 افراد کےا کاؤنٹس کو

شامل کرلیا ہے جس کے بعد تحقیقات کا دائرہ 242 افراد تک وسیع ہوگیا ہے۔تحقیقاتی کمیشن نے چینی پر دی گئی اربوں روپے کی اسی سبسڈی بھی پکڑی ہے، جس کا ریکارڈ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس بھی نہیں تھا۔تحقیقاتی کمیشن کو چینی پر دی گئی اس سبسڈی کے بارے میں محکمہ فنانس سمیت دیگر محکمے سے اطلاعات ملیں، جس پر کاغذات کھنگالے گئے تو انکشاف ہوا کہ موجودہ حکومت میں 4 ارب سے زائد کی سبسڈی دی گئی۔ذرائع کے مطابق 4 ارب کی اس سبسڈی میں موجودہ حکومت کی 3 ارب کی سبسڈی شامل ہے جبکہ اس میں سابقہ حکومتوں کی 22 ارب کی سبسڈی شامل نہیں۔ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیشن اب تحقیقات کررہا ہے کہ یہ اضافی سبسڈی کیوں اور کیسے دی گئی اور اس کا ریکارڈ ایس بی پی کے پاس بھی کیوں نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کو خصوصی ہدف بنانے کے حوالے سے افواہیں اور غلط فہمی پھیلائی جارہی ہے، اس وقت شوگر انڈسٹری کے 6 گروپ ہیں جو ملک کی چینی کی صنعت کے 50 فیصد کے حصے دار ہیں۔اس سے قبل چینی تحقیقات کےد وران اربوں کی ’بےنامی چینی کاروبار‘بھی نکل آیا، ٹرک ڈرائیورز، سیکیورٹی گارڈز، ذاتی ملازموں کے ناموں پر اربوں کی چینی کی خریدوفرخت کی گئی۔انکوائری کمیشن نے 192لوگوں کےشناختی کارڈز کا ڈیٹا اسٹیٹ بینک آف پاکستان کوبھجوا یا تھا۔تحقیقات ہوں گی کہ کس کس بینک میں بے نامی اکاؤنٹس ہیں، اکاؤنٹس میں پیسے کہاں سے آرہے، اکاؤنٹس کے پیچھے کون ہیں؟۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں