وہ ملک جہاں سینکڑوں پاکستانی طلبا پھنس گئے ، طلبا کے پاس کھانے پینے کی اشیا اور رقم بھی ختم ہو گئی

بشکیک(پی این آئی)کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث کرغزستان کے دارلحکومت بشکیک میں سینکڑوں پاکستانی طلبا پھنس گئے۔ایک بیان میں طلبا نے کہا ہے کہ ہمارے پاس کھانے پینے کی اشیاء اور پیسے ختم ہوگئے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ایئرلائن کی خصوصی پروازوں کے ذریعے شہریوں کو

مرحلہ وار وطن واپس لارہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی ایئر پورٹ پر محکمہ صحت سندھ کے حکام کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے عملے کو زبردستی قرنطینہ میں رکھنے کے معاملے پر بدنظمی کے بعد پی آئی اے کے سربراہ ارشد ملک نے کراچی سے فلائٹ آپریشن معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔دوسری جانب پاکستان ائیر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا) نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پی آئی اے کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے قومی ایئرلائن کے ممبران پائلٹس کو پروازیں چلانے سے روک دیا ہے۔اتوار کو لندن سے کراچی واپس آنے والی پرواز کے چار پائلٹس کو ایئرپورٹ پر کورونا وائرس کے شبے میں روک لیا گیا تھا۔پیر کی صبح لندن سے آنے والے چاروں پائلٹ اور کریو کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا جس کے بعد سیکرٹری صحت سندھ نے پائلٹس اور کریو کو جانے کی اجازت دے دی۔پالپا نے فلائٹ آپریشن میں کورونا وائرس کے پیش نظر حفاظتی انتظامات اور ضوابط کی خلاف ورزی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ پی آئی اے نے سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری کردہ احکامات کی پابندی نہیں کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں