لاک ڈائون میں نرمی ، پریشان حال پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر آگئی

ملتان (پی این آئی)لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ملتان میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کا پہیہ چلنے لگا۔ کئی روز سے بے روزگار مزدور کام ملنے پر خوش ہیں۔مزدوروں کا کہنا ہے کہ وہ ماسک، دستانے اور سینیٹائزر استعمال کریں گے۔ مل مالکان نے بھی بہتر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ ایک اور خبر کے

مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں اور اب تک ملک بھر میں 4601 کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ سب سے زیادہ کیسز پنجاب میں ہیں جہاں تعدا د2279 تک جا پہنچی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے لاک داؤن میں مزید ایک ہفتے توسیع کی خواہش کا اظہار کر دیاہے اور وفاق کو لاک ڈاؤن میں مزید ایک ہفتہ توسیع کرنے کی سفارش بھی کر دی گئی ہے تاہم حتمی اعلان وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہی ہو گا ۔یاد رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے پہلے لاک ڈاؤن کی معیاد 7 اپریل تک تھی جس میں مزید ایک ہفتہ اضافہ کیا گیا اور یوں لاک ڈاؤن 14 اپریل تک کر دیا گیا تاہم اب ایک مرتبہ پھر سے صوبائی حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید اضافے کا فیصلہ کیاہے ۔یاد رہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران پنجاب بھر میں اشیائے ضروریہ کی دکانیں صبح نو سے پانچ بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی ہے تاہم میڈیکل سٹورز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے اور دو دہی کی دکانوں کو 8 بجے تک کام کرنے کی اجازت ہے ۔یاد رہے کہ پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران2478 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں 284 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔نئے مریض سامنے آنے کے بعد ملک میں وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 4601 ہو گئی ہے جبکہ چاراور افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور وائرس کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 66 ہو گئی ہے۔ملک میں اب تک 54 ہزار 706 ٹیسٹ کر لیے گئے ہیں۔ کورونا وائرس کے باعث 45 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ 727 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں۔اس وقت سب سے زیادہ کورونا وائرس کے کیسز پنجاب میں ہیں جہاں تعداد 2279 ہو گئی ہے جبکہ سندھ میں 1128 ، کے پی کے میں 620 ، بلوچستان میں 219 ، گلگت بلتستان میں 215، اسلام آباد میں 107 اور آزاد کشمیر میں 33 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں