اسلام آباد(پی این آئی)اداکارہ ثناء جاوید نے قرنطینہ کے دوران اپنے بچپن کی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی ماں کے ہاتھ کا سلا ہوا روایتی حیدرآبادی (دکن ) کرتا اور کھڑا دوپٹہ پہن رکھا ہے۔ثناء نے انسٹا پوسٹ میں لکھا “مائیں بہترین ہوتی ہیں، وہ ہمیں پوری محبت اور خالص پن کے ساتھ تیارکرتی ہیں اور پھر
ہماری تصاویر کھینچنا پسند کرتی ہیں، یہاں میں نے اپنا پسندیدہ حیدرآبادی کرتا اور کھڑا دوپٹہ پہن رکھا ہے جو میری امی نے سیاتھا”۔اداکارہ نے اپنی والدہ کو بہترین اسٹائلسٹ قراردیتے ہوئے کہا ہم بچپن میں اپنی والدہ سے ہی چمٹے رہنا پسند کرتے ہیں۔ میں اس تصویرمیں تھوڑی اداس ہوں کیونکہ میری تصویر کھینچنے کیلئے امی نے مجھے نیچےاتاردیا تھا جبکہ میں ان کے بازوؤں میں ہی رہنا چاہتی تھی۔ثناء جاوید نے فالوررز کو بتایا کہ وہ کام کے دوران اب بھی اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے اداس ہوجاتی ہیں،انہوں نے لکھا” آئیں اپنی ماؤں کے ساتھ ایسا ہی کریں، جیسا وہ ہمارے بچپن میں کرتی تھیں۔، دعا ہے کہ ہماری خوشی اور صحت کے ساتھ ایک ملین ٹریلین سال جئیں”۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں