پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والے 85 فیصدافراد کی عمریں کیا تھیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کے انکشاف نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے پاکستانی کمپنیوں کو وینٹی لیٹرز بنانے کی اجازت دے دی، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ جو وینٹی لیٹرز بنانے کی خواہشمند کمپنیاں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے ذریعے درخواستیں دیں، حکومت ایسی کمپنیوں کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔انہوں

نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر 15 لاکھ سے زیادہ کیسز ہوچکے ہیں۔پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 4 ہزار 322 ہوگئی ہے۔ جس میں 248 نئے کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔ آزاد جموں کشمیر میں 9 مریضوں کا اضافہ ہوا، بلوچستان6 ، گلگت1، اسلام آباد 10، خیبرپختونخواہ 31، پنجاب141 اور سندھ میں 50 نئے مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان میں صحتیاب مریضوں کی تعداد 572 ہو چکی ہے۔ان میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 105لوگ مکمل صحت یاب ہوئے۔ جبکہ پاکستان میں کورونا سے مجموعی طور پر 63 اموات ہوچکی ہیں۔ان 63 لوگوں میں78 فیصد مرد ہیں،ان میں 50 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کا تناسب 85 فیصد ہے۔اسی طرح ان اموات میں 73 فیصد لوگ ایسے ہیں جن کوپہلے ہی کوئی نہ کوئی بیماری تھی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر شرح اموات 5.82 فیصد ہے، جبکہ پاکستان میں 1.46فیصد ہے۔ ڈاکٹرظفر نے کہا کہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ حفاظتی اقدامات کے حوالے سے حکومتی ہدایات پر عمل کرے۔لوگ سمجھ رہے شاید پاکستان میں شرح اموات اورکیسز کی تعدادکم ہے، یہ بہت بڑی غلطی ہے، ہمیں اس پر نہیں جانابلکہ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت وینٹی لیٹرز بنانے والی کمپنیوں کو سہولت فراہم کرے گی۔ وینٹی لیٹرز بنانے کی خواہشمند کمپنیاں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے ذریعے درخواستیں دیں، حکومت ایسی کمپنیوں کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close