کورونا وائرس کی پوری دنیا میں تباہکاریاں،لیکن نیوزیلینڈ نے اس عالمی وبا پر قابو پا لیا، مگر کیسے؟

نیوزی لینڈ(پی این آئی)دنیا کے مختلف ملکوں میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں مگر نیوزی لینڈ میں حکومت کے سخت اقدامات نے مہلک وائرس کو پھیلنے سے روک دیا ہے۔نیوزی لینڈ میں 15 فروری کو کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد حکومت نے انتہائی سخت اقدامات کیے۔وائرس کا پھیلاؤ روکنے

کے لیے نیوزی لینڈ نے پہلے اپنی سرحدوں کو بند کیا اور سیاحوں کی آمد پر مکمل پابندی عائد کی۔حکومت نے 29 مارچ کو ملک بھر میں ایک مہینے کے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا اور ضروری اشیاء خریدنے والوں کے لیے 6، 6 فٹ کے فاصلے پر رہنے کی ہدایات جاری کی گئیں جبکہ دکانوں میں ایک سے زیادہ خریدار کی موجودگی پر پابندی عائد کی گئی۔لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیاں کرنے پر گرفتاریاں کی گئیں حتیٰ کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے وزیر صحت کی بھی تنزلی کی گئی۔نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کے مطابق اب تک ملک میں تقریباً 47 ہزار ٹیسٹ کیے ہیں جن میں تقریباً ایک ہزار افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 241 مشتبہ کیسز ہیں اور صرف ایک ہلاکت ہوئی ہے۔وزارت کے حکام کا کہنا ہے کہ مہلک وائرس سے اب تک 282 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن خود مہلک وائرس کے خلاف جنگ کی قیادت کررہی ہیں اور انہوں نے بدھ کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ لاک ڈاؤن کے نتیجے میں کیسز میں روز بروز کمی آتی جارہی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ فی الحال گھروں میں رہیں اور وائرس کو مکمل شکست سے دو چار کریں۔خیال رہے کہ صرف چین اب تک مہلک وائرس کو شکست سے دوچار کرسکا ہے اور گزشتہ روز وہاں پہلی بار کورونا وائرس سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی تھی۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close