برطانیہ کورونا وائرس کے نرغے میں، ایک دن میں 938 شہری ہلاک، وباء کا سد باب نہ ہوا تو 4 اگست تک 66 ہزار شہری ہلاک ہوسکتے ہیں، ماہرین

لندن (خادم حسین شاہین) برطانیہ میں کرونا وائرس سے مزید 938 شہری زندگی کی بازی ہار گ ئے۔جو کہ اب تک کسی ایک دن میں سب سے زیادہ اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ برطانیہ کی نیشن ہیلتھ سروس کے مطابق کورونا وائرس سے ہلاک شدگا ن کی اب تک کل تعداد 7097 تک پہنچ چکی ہے۔ برطانیہ کے معتبر اخباردی گارڈین کی ایک

رپورٹ کے مطابق ان اعداد و شمار کو سامنے رکھتے ہوئے تجزیہ کاروں نے یہ پیش گوئیاں کرنا شروع کر دی ہیں کہ برطانیہ میں بڑھتی ہوئی اموات کے پیش نظر برطانیہ میں یورپ کے دوسرے ملکوں کی نسبت سب سے زیادہ اموات ہونے کا خدشہ ہے۔تجزیہ کاروں کی پیش گوئیاں یہ بتا رہی ہیں کہ اگر کورونا وائرس کا مناسب سد باب نہ ہو سکا تو 4 اگست تک برطانیہ میں کل اموات 66,314 ہو سکتی ہیں اور اسی طرح سب سے مہلک دنوں میں روزمرہ ہلاکتوں کی تعدا 3,000 تک پہنچ سکتی ہے۔اندازے پر قائم کیے گئے ان خدشات کو سامنے رکھتے ہوئے برطانوی حکومت کی طرف سےلندن میں ایک ہسپتال قائم کیا گیا ہے جس میں بیک وقت 6,000 مریضوں کی گنجائش رکھی گئی ہے۔اور اسی طرح کا ایک ہسپتال برمنگھم میں بھی تیار کیا گیا ہے جس میں بیک وقت 2,000 مریضوں کی گنجائش رکھی گئی ہے۔برمنگھم میں ابتدائی طور پر 500 بستروں کا بندوبست کر دیا گیا ہے اور یہ ہسپتال جمعہ کے روز سے کام کرنا شروع کر دےگا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں