بریکنگ نیوز! پاکستان کا وہ صوبہ جہاں دو دن کیلئے مکمل کرفیو نافذ کر دیا گیا

گلگت (پی این آئی) گلگت بلتستان میں 2 دن کیلئے کرفیو نافذ کر دیا گیا، فیصلہ کرونا وائرس کیسز کی مسلسل بڑھتی تعداد کے باعث کیا گیا، جمعرات اور جمعہ کے روز صرف چند گھنٹوں کیلئے نرمی کی جائے گی، لاک ڈاون کی مدت میں بھی 21 اپریل تک توسیع کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں کرونا وائرس

کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔بتایا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں منگل کو کرونا وائرس کا ایک کیس سامنے آیا جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 212 تک جا پہنچی ہے۔ گلگت میں مہلک وائرس سے متاثرہ 43 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں جب کہ 3 افراد وفات پاچکے ہیں۔ اسی صورتحال کے باعث گلگت بلتستان کی حکومت نے لاک ڈاون میں مزید سختی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ لوگ لاک ڈاون پابندی پر زیادہ عملدرآمد نہیں کر رہے، اسی باعث گلگت میں 2 دن کیلئے کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کرفیو جمعرات اور جمعہ کے روز لگایا جائے گا۔ اس دوران صف چند گھنٹوں کیلئے کرفیو میں نرمی کی جائے گی۔ جبکہ گلگت میں نافذ لاک ڈاون کی مدت بھی 14 اپریل سے بڑھا کر 21 اپریل تک کر دی گئی ہے۔ جبکہ واضح رہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے اب تک 4200 سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، اور 61 افراد انتقال کر چکے۔ کرونا وائرس سے سب سے زیادہ صوبہ پنجاب متاثر ہوا ہے، جہاں اب تک 2108 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 17 افراد انتقال کر چکے۔سندھ میں 1 ہزار سے زائد کیسز اور 20 اموات، خیبرپختونخواہ میں 527 کیسز اور 17 اموات، بلوچستان میں 210 کیسز اور 2 اموات، اسلام آباد میں 83 کیسز اور 1 موت، اور آزاد کشمیر میں 28 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس تمام صورتحال میں ملک بھر میں لاک ڈاون کیا گیا ہے، تاہم لوگوں کی جانب سے حکومتی پابندیوں پر مکمل عملدرآمد نہیں کیا جا رہا، اسی باعث حکام مزید سخت پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں