اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں صرف 3 روز کے دوران کرونا وائرس کیسز کی تعداد میں 1 ہزار سے زائد کا اضافہ، زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کیے جانے کے باعث کیسز کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہونے لگا، 8 روز کے دوران 2 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے۔ اس حوالے سے ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہاہے کہ 19 روز میں 1000 مریضوں کا اضافہ ہوا،7دن میں 2 ہزار، 5 دن بعد 3 ہزار ممکنہ طور پر 4
ہزار مریض 3 دن میں ہوگئے، اس لیے پاکستانیوں اب بھی وقت ہے جاگو کہیں دیر نہ ہو جائے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں 14 اپریل تک کے لاک ڈائون پر موثرعملدرآمد کرنا ہے،ہمیں خود کو بچاتے ہوئے دوسروں کو بھی محفوظ رکھنا ہے۔ لاک ڈائون کو مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے۔ اس وبا سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے اپنے گھروں پر رہیں۔دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے جہاں دنیا بھر میں لاکھوں لوگ متاثر اور ہزاروں ہلاک ہوچکے ہیں وہیں پاکستان میں بھی یہ وائرس اب تک 4 ہزار 200 افراد کو متاثر کرچکا ہے جبکہ 61 افراد وفات بھی پاچکے ہیں۔ملک میں رواں ماہ کے آغاز سے کرونا وائرس کے کیسز میں دوگنا اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ جس تیزی سے متاثرین کی شرح بڑھ رہی اسی طرح اموات میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اب بھی پاکستان میں کرونا وائرس کے مزید کیسز آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کرونا وائرس سے سب سے زیادہ صوبہ پنجاب متاثر ہوا ہے، جہاں اب تک 2108 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 17 افراد انتقال کر چکے۔سندھ میں 1 ہزار سے زائد کیسز اور 20 اموات، خیبرپختونخواہ میں 527 کیسز اور 17 اموات، بلوچستان میں 210 کیسز اور 2 اموات، اسلام آباد میں 83 کیسز اور 1 موت، اور آزاد کشمیر میں 28 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس تمام صورتحال میں ملک بھر میں لاک ڈاون کیا گیا ہے، تاہم لوگوں کی جانب سے حکومتی پابندیوں پر مکمل عملدرآمد نہیں کیا جا رہا، اسی باعث حکام مزید سخت پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں