وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اسد عمر اور مراد سعید کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی، وزیراعظم نے مداخلت کر کے دونوں کو کیا حکم دیدیا؟ دلچسپ تفصیلات

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چینی بحران کی ذمہ داری قبول کرنے کے حوالے سے اسد عمر اور مراد سعید میں تلخ کلامی ہوئی جس پر وزیر اعظم کو مداخلت کرنا پڑگئی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے اسد عمر سے

کہا کہ چینی برآمد کرنے کی اجازت آپ نے دی تھی اس لیے ذمہ داری بھی لیں، اکتوبر سے دسمبر 2018 تک 11 لاکھ ٹن چینی اسد عمر نے برآمد کرائی۔ میڈیا اور عوام وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کو اس کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں، آپ بطور ای سی سی چیئرمین اس کی ذمہ داری قبول کریں۔مراد سعید کے الزام کے جواب میں اسد عمر نے کہا کہ ہم کسی ایک پر اس منظوری کا الزام نہیں لگاسکتے، ای سی سی میں منظوری میں نے اکیلے نہیں دی ، آپ بھی شریک تھے۔دونوں وفاقی وزرا کے درمیان جب تلخ کلامی حد سے بڑھنے لگی تو وزیر اعظم عمران خان کو مداخلت کرنا پڑ گئی۔ وزیر اعظم نے دونوں وزرا کو معاملے پر مزید بحث سے روک دیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close