وہ 5اضلاع جہاں کوروناوائرس کا ایک مریض بھی سامنے نہ آ یا، حیران کن تفصیلات

پشاور(پی ا ین آئی) صوبہ خیبر پختونخوا کے5اضلاع ایسے جہاں کورونا و ائرس کا ایک مریض بھی سامنے نہ آ سکا، کئی علاقوں میں درجنوں مریض موجود ہیں۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے 34 اضلاع میں سے5ایسے ہیں جن میں کورونا کا کوئی کیسز سامنے نہ آیا۔ ان تین اضلاع میں کوہستان ، لوئر

کوہستان اور کولائی شامل ہے۔دیگر دو اضلاع ٹانک اور چترال میں کورونا وائرس کی موجودگی کا شبہ ظاہر کیا گیا تاہم مریضوں کے ٹیسٹ منفی آئے۔ حکومت کی جانب سے ضلع ٹانک میں دو اور چترال میں صرف 5 ٹیسٹ کئے گئے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آبادی کم ہونے کے باعث ہجوم کم جمع ہوتا ہے۔ ویہی وائرس پھیلنے کے امکانات بھی کم ہیں۔جبکہ دوسری جانب صوبے کے 5 اضلاع میں 105 کیسز موجود ہیں ۔جبکہ صرف مردان میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد 100 ہے۔ صوبائی و زیر صحت خیبرپختونخوا تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ وائرس کے آتے ہی حکوممت نے اقدامات کرکے اس کو بڑے پیمانے پر پھیلنے سے روکا ہے۔ واضح رہے پاکستان میں افغان سفیر عاطف مشال نے اس حوالے سے کہا تھا کہ خوش قسمتی سے پاکستان میں رہنے والے افغانوں میں ابھی تک کویڈ 19 کا کوئی رجسٹرڈ کیس نہیں ہے۔ایک بیان میں عاطف مشال نے کہاکہ ہم صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں،تمام لوگ عالمی ادارہ صحت اور حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔ افغان سفیر نے کہاکہ حکومت پاکستان اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔ دوسری جانب منگل کے روز ملک میں کرونا وائرس کے 251 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد مجموعی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close