سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ ، سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز کھولنے کا حکم جاری ، حکومت نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا

لاہور (پی این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر خیبر پختونخوا اور پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔خیبر پختونخوا کی حکومت کی جانب سے ضروری او پی ڈیز کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں اور ان کے

تیمار داروں کی سکریننگ کو یقینی بنایا جائے۔پنجاب میں بھی سپریم کورٹ کے حکم پر ہسپتالوں کی او پی ڈیز کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نےپنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن کےسی ای او کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ مراسلے کے مطابق تمام سرکاری اورنجی ہسپتال اپنی او پی ڈیز فوری بحال کریں، ہسپتالوں میں کورونا وائرس کےعلاوہ بھی تمام مریضوں کوچیک کیاجائے۔خیال رہے کہ 2 روز قبل ہسپتالوں کی بندش پر سپریم کورٹ نے برہمی کا اظہار کیا تھا۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا تھا کہ ان کی اہلیہ کی طبیعت خراب ہوئی تو انہیں ایک بڑا ہسپتال کھلوانا پڑا۔ ایک ایسے وقت میں ہسپتال بند کردیے گئے ہیں جب ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں