کورونا وائرس سے فرانس میں ہلاکتوں میں اضافہ، قبرستان بھر گئے مرنے والے مسلمانوں کی آخری رسومات کیسے ادا کی جائیں؟

پیرس (پی این آئی) فرانسیسی صدر امانوئل میکران نے کورونا کے باعث جاں بحق مسلمانوں کومذہبی عقائد اور روایات کے مطابق سپرد خاک کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔تفصیلات کے مطابق پیر کو فرانس میں کورونا وائرس کے باعث ریکارڈ 833 اموات ہوئیں،فرانسیسی کونسل آف مسلم فیتھ کے صدر کا کہنا ہے کہ

میونسپل قبرستانوں میں جگہ کی عدم دستیابی کے نتیجے میں مسلمانوں کو تدفین سے متعلق پیش آنے والے مسائل سے متعلق صدر کو لکھا تھا کیونکہ ان حالات میں میت کو ان کے اپنے ملکوں میں پہنچانا ممکن نہیں،اس حوالے سے تبادلہ خیال کرنے کے لیے فرانسیسی صدر نے بلایا۔ملاقات میں وزیر داخلہ بھی موجود تھے،اس موقع پر فرانسیسی صدر نے وزیر داخلہ کو کہا کہ اس بات کو یقنی بنایا جائے کہ جاں بحق مسلمانوں کی تدفین کے لیے مذہبی روایات کا احترام کیا جائے، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکران نے یقین دہانی کرائی کہ کورونا وائرس وبائی امراض کے دوران فرانس میں مرنے والے مسلمانوں کو ان کے مذہبی عقائد اور روایات کے مطابق دفن کیا جائے گا۔اس موقع پر مسلم رہنما نے امانوئل میکران سے مسلمانوں کی تدفین کے حوالے سے کچھ افواہوں کے بارے میں سوال کیا اور اسلام میں جاں بحق مسلم کی نماز جنازہ اور تدفین کی اہمیت بتائی۔فرانسیسی صدر نے تمام افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے یقین دلایا کہ جاں بحق مسلمانوں کی تدفین یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔دونوں کی ملاقات میں اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا کہ کورونا کے باعث پیش آنے والی صورتحال میں مسلمان کیسے مذہبی رہنماؤں سے رابطے میں رہ سکتے ہیں۔صدر کی جانب سے سائنسی کونسل کی جانب سے پیش کردہ ایک تجویز کا ذکر کیا جس میں شہریوں کو ٹیلیفون پلیٹ فارم تیار کرنے کی تجویز دی گئی تاکہ وہ علماء کے ساتھ رابطے میں رہیں۔جس پرمسلم رہنما نے بتایا کہ ان کی ٹیمیں اس پر کام کر رہی ہیں۔تاکہ مریضوں اور ان کے اہل خانہ کے سوالات کے جوابات دئیے جاسکیں جو اپنے پیاروں کو کھو چکے ہیں۔ بیشتر سوالات تدفین کے طریقہ کار سے متعلق ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ فرانس کی 62 ملین آبادی میں 5.5 ملین افراد مسلمان ہیں،فرانس میں کورونا وائرس کی وجہ سے 9 ہزار افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ان میں مسمانوں کی تعداد کتنی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close