کورونا وائر س دو ، تین ہفتوں میں ختم نہیں ہو گا ، لاک ڈائون میں توسیع کے حوالے سے وزیراعظم کا واضح اعلان ، خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد(پی این آئی) کورونا وائرس 2 سے 3 ہفتوں میں ختم نہیں ہو گا۔ ملک میں جاری کورونا وائرس کی صورتحال پر میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے ابتدائی طور پر لاک ڈاؤن 3 ہفتوں کا پلان کیا تھا، ابھی اس بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کر سکتے، لیکن ہمیں اس بات کو دھیان میں رکھنا

ہو گا کہ کورونا وائرس 2 سے 3 ہفتوں میں ختم نہیں ہو سکتا، اس کے لئے ہمیں وقت چاہیئے ہو گا۔عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ ہم 144ارب روپےنچلےطبقے تک تقسیم کردیں گے،ملک بھر میں 17 ہزار مقامات پر پیسوں کی تقسیم ہو گی۔ اس کے علاوہ کل سے لوگوں تک پیسوں کی منتقلی کا سلسلہ شروع ہو جائے گا جس کے بعد کل ابتدائی طور پر ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں میں 12 ہزار کی رقم جاری کر دی جائے گی۔وزیراعظم نے غریب طبقے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا چیلنج غریب طبقے تک خوراک پہنچانا ہے۔جب تک ہم 22 کروڑ عوام کے گھروں میں کھانا نہیں پہنچا سکیں گے، ہمارا لاک ڈاؤن کامیاب نہیں ہو سکے گا۔ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ابھی تک لاک ڈاؤن کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے، میری سب سے اپیل ہے کہ یہ مت سمجھیں کہ ہمارے ہاں اموات کی تعداد باقی ملکوں سے کم ہے تو ہم محفوظ ہیں، ہمیں پتہ ہونا چاہیئے کہ یہ وائرس 2 سے 3 ہفتوں میں ختم نہیں ہوتا۔احساس پروگرام کے بارے میں بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اس میں تمام کام میرٹ کی بنیادوں پر ہوں گے اورہر مستحق شخص تک کھانا پہنچایا جائے گا، اس کے علاوہ ٹائیگر فورس کے بارےمیں بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اس میں سیاسی نظریات کے بغیر کام کیا جائے گا، ابھی تک 7 لاکھ افراد نے اس میں شمولیت اختیار کر لی ہے جس کے بعد ان کو استعمال کر کے مستحق لوگوں تک کھانا پہنچایا جائے گا۔میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ ہم 144ارب روپےنچلےطبقے تک تقسیم کردیں گے،ملک بھر میں 17 ہزار مقامات سے 12 ہزار روپے کی تقسیم ہو گی جس کے بعد ابتدائی طور پرکل ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں پر 12 ہزار کی رقم بھیج دی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں