فیس ماسک کی فروخت پر پابندی عائد۔۔عوام کو ماسک کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، مفت تقسیم کرنے کا اعلان

استنبول (پی این آئی) ترکی میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ترک صدر طیب اردگان کی جانب سے مثالی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ترک صدر نے اپنی چار ماہ کی تنخواہ بھی کورونا فنڈ میں دی ہے اور اب کورونا سے بچاؤ کیلئے ملک بھر میں مفت خدمات کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔ترک میڈیا کے مطابق صدر

طیب اردگان ترکی میں فیس ماسک کی خریدوفروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔انہوں نے ماسک کی خرید و فروخت سے منع کردیا ہے۔ترک صدر کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس اتنی مقدار میں ماسک موجود ہیں جو ترکی کی پوری آبادی کے لیے کافی ہیں۔سپرمارکیٹس میں بھی ماسک مفت فراہم کیے جائیں گے جبکہ شہری پوسٹ اینڈ ٹیلی گراف آرگنائزیشن کے ذریعے بلامعاوضہ ماسک منگوا سکتے ہیں۔ترک حکومت بڑی تعداد میں مفت ماسک تقسیم کر چکی ہے جبکہ اس عالمی وبا کے خاتمے تک شہریوں کو مفت ماسک کی فراہمی کے لیے بڑے پیمانے پر تیاری جاری رہے گی۔عوام کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ترک صدر نے استنبول میں کورونا متاثرین کےلئے دو اسپتال بنانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں اسپتال مجموعی طور پر دوہزاربیڈز پر مشتمل ہونگے۔جس میں سے ایک اسپتال یورپی سائیڈ پر اتاترک ایئرپورٹ اور دوسرا ایشائی حصے کی طرف بنایا جائے گا۔دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردگان نے کورونا وائرس کے پھیلا ؤ سے نمٹنے کی خاطر حکومتی اقدامات میں اضافہ کر دیا ہے تاہم انہوں نے کہا ہے کہ ملک کو مکمل طور پر لاک ڈائون نہیں کیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس بات پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔ ترکی میں اجتماعات پر پابندی ہے لیکن تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ترکی میں اس عالمی وبا کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 725 ہے جبکہ تقریبا 34 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ ناقدین کا کہنا تھا کہ ترک حکومت نے اگر لاک ڈائون نہ کیا تو صورتحال مزید ابتر ہو سکتی ہے۔ترکی میں زیادہ تر کیس ملک کے اقتصادی دارالحکومت استنبول میں ہوئی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں