آزاد کشمیرکی عدالتوں میں فریقین مقدمہ کی مشکلات کے پیش نظر اہم فیصلہ

میرپور(طارق مجید کھوکھر)سپریم کورٹ آف آزاد جموں وکشمیر نے حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے پیش نظر جزوی و مکمل لاک ڈاؤن کی وجہ سے رولز 1978کے قاعدہ1,3,5 اور 6 کے تحت قانو ن معیاد 1908 کی دفعہ 4 کے مطابق دائری اپیل، دعویٰ درخواست وغیرہ کی منشا کو پیش نظر رکھتے ہوئے پرنسپل سیٹ مظفرآباد اور برانچ رجسٹری میرپور راولاکوٹ کو مورخہ 23 مارچ تا 13 اپریل 2020 عرصہ تعطیلات تصور کیا جائے۔ اور اس حکم کا اطلاق ان فریقین مقدمہ پر ہو گاجو لاک ڈاؤن کی وجہ سے سفری پابندیوں کی بنا پر عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔ ایسے فریقین جو عدالتوں میں آسانی سے پیش ہوسکتے ہیں وہ اپنی درخواستیں، اپیلیں اور دعویٰ، نگرانی دائر کرسکتے ہیں اور اس مقصد کے لئے سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ مظفرآباد، برانچ رجسٹر ی میرپور و راولاکوٹ کھلے ہیں۔ آزاد کشمیرکی تما م عدالتوں میں سائلین اور فریقین مقدمہ کی مشکلات کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے۔سپریم کورٹ آزاد کشمیر ھیڈکوارٹر مظفرآباد، سرکٹ بنچ میرپور و راولاکوٹ میں حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد پہلے سے جاری ہے۔ذرائع رسل و رسائل پر پابندیوں، ٹرانسپور ٹ کی عدم دستیابی اور نقل و حرکت پر قدغن کی بناپر فریقین مقدمہ کا اپنے مقدمات کی پیروی کرنا مشکل ہے۔ ایسی صورت میں مختلف عدالتوں میں چارہ جوئی کے لئے درخواست، اپیل، دعویٰ دائر کرنا ممکن نہ ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close